قصور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے گزشتہ روز بغیر پروٹوکول ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال قصور کا دورہ کیا

قصور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے گزشتہ روز بغیر پروٹوکول ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال قصور کا دورہ کیا

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال قصور کا اچانک دورہ کےا ۔ وزیراعلیٰ لاہور سے بذریعہ سڑک غیر اعلانیہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال قصور پہنچے۔قصور کی انتظامیہ وزیراعلیٰ کے اچانک دورے سے مکمل طور پر لاعلم تھی جبکہ وزیراعلی نے اپنے ساتھ موجود سٹاف کو بھی اس دورے سے لاعلم رکھا۔وزےراعلیٰ نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کےا اورزےر علاج مرےضوں کی عےادت کی،وزیراعلی فردا ً فرداً مریضوں کے پاس گئے اور ان کی خیریت دریافت کی۔وزیراعلی نے مریضوں اور ا ن کے لواحقین سے ہسپتال میں مفت ادوےات کی دستیابی اورطبی سہولےات کے بارے مےں درےافت کےا-مریضوں اور ان کے لواحقین نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی اعلی معیار کی ادویات اور طبی سہولتوں کی بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا جن کی ذاتی دلچسپی کے باعث ہسپتالوں کے حالات میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے۔وزیراعلی نے ہسپتال میں زیر علاج بعض کم وسیلہ مریضوں کے علاج معالجے کےلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے اور بعض مریضوں کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایات دیں۔ وزےراعلیٰ نے ہسپتال ڈی ایم ایس کی عدم موجودگی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اگر ایم ایس لاہورگئے تھے تو ڈی ایم ایس کی ذمہ داری تھی کہ وہ ہسپتال میں موجود رہتے او رمریضوں کا خیال رکھتے۔وزیراعلیٰ نے ہسپتال میں موجود نہ ہونے پر ڈی اےم اےس کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دےا او رکہاکہ پنجاب حکومت عوام کے خون پسینے کی کمائی سے اربوں روپے لگا کر ہسپتالوں میں بہتری لارہی ہے اور دوسری طرف ہسپتال کے انتظامی افسران کا ایسا غیر ذمہ دار رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا- پنجاب حکومت نے دکھی انسانیت کی خدمت میں سرشارڈاکٹروں،نرسوںاور پیرا میڈیکل سٹاف کو کروڑوں روپے کے نقد انعامات دئےے ہیں اور یہ مسیحا ہمارے سروں کے تاج ہیں اور ایسے مسیحاﺅں کی حوصلہ افزائی آئندہ بھی جاری رہے گی جبکہ دکھی انسانیت کی خدمت سے عاری مسیحاﺅں کو قانون کے تحت سزا ملے گی اور ان کی بازپرس ہوگی کیونکہ میں دکھی انسانیت کی خدمت میں کسی قسم کی کوتاہی، غفلت یا سستی قطعا برداشت نہیں کرسکتا-وزیراعلیٰ نے جینیٹوریل سروسز کے سپروائزر اور دیگر عملے کی جانب سے یونیفارم نہ پہننے پرسخت برہمی کا اظہارکےااوراس ضمن مےں فوری اےکشن لیتے ہوئے ہدایت کی کہ یونیفارم نہ پہننے والے عملے کو تبدیل کیا جائے کیونکہ اس ضمن میں پنجاب حکومت واضح ہدایات جاری کر چکی ہے اوریونیفارم پہننے کی پابندی کی خلاف ورزی کسی صورت قبول نہیں کی جاسکتی اور جینیٹوریل سروسز پر مامور عملے کو ہر صورت یونیفارم پہننے کی پابندی کرنی چاہےے اور اس ضمن میں موثر مانیٹرنگ کے نظام کی موجودگی ضروری ہے – وزےراعلیٰ نے صفائی کرنے والے عملے سے زےادہ تنخواہ پر دستخط کرا کر کم تنخواہ دینے کی شکایات کی انکوائری کاحکم دےتے ہوئے کہا کہ ڈی پی اوقصوراس واقعہ کی انکوائری کرکے جلد رپورٹ پےش کرےں اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ،وزیراعلی نے وارڈز میں فرش پر پڑے بعض دھبوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اگرچہ صفائی کا نظام بہتر ہواہے تاہم اس میں بہت بہتری کی گنجائش موجود ہے اور صفائی کے نظام کی تسلسل کے ساتھ مانیٹرنگ بھی ضروری ہے-وزیراعلی نے وارڈز میں گیس کے بڑے سلنڈر کی موجودگی پر نا پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وارڈز مےں آکسےجن اوردےگر ضروری آلات کا بندوبست جدےد تقاضوں کے ہم آہنگ ہونا چاہےے اورغار کے دورسے نکل کر نئے تقاضوں کے مطابق وارڈز کو ڈوےلپ کےا جائے تاکہ مریضوں کو ہر طرح کی سہولت ان کے بیڈ پر میسر آئے۔وزیراعلی نے ہدایت کی کہ اس ضمن میں مرکزی نظام کے تحت گیس کی سپلائی کے میکنزم کو ڈویلپ کرنے کا جائزہ لیا جائے- وزیراعلیٰ نے وارڈز میں موجود بیڈ کے ساتھ پرانے سائیڈ میزوں کو جلد تبدیل کرنے کا حکم دیا اورکہاکہ وارڈز میں بیڈ کے ساتھ نئے سائیڈ میز منگوا کر رکھے جائیں کیونکہ حکومت نے وسائل مہیا کر کے ہسپتالوں کو بہتر بنایا ہے لہذا یہاں پر دیگر ضروریات بھی اسی کے مطابق ہونی چاہےے- وزیراعلی نے ہداےت کی کہ ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف کے حاضری رجسٹر کو باقاعدگی سے چیک کیا جائے اور غیر حاضر ی پر متعلقہ عملے کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے-وزیراعلی نے وارڈز میں موجود ڈاکٹرز اور نرسوں کو تلقین کی کہ وہ مریضوں اور ان کے لواحقین کو انفیکشن سے بچاﺅ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کریں کیونکہ یہ ان کی ذمہ داری ہے اور اس سے مریضوں اور ان کے لواحقین کا بہت بھلا ہوگا-وزیراعلیٰ نے بعض مریضوںاور ان کے لواحقین کی درخواست پر ان کے علاج معالجے اور دیگر مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ہسپتال مےں مرےضوںاوران کے لواحقےن نے ادوےات کی فراہمی اورطبی سہولتوں پر اطمےنان کا اظہارکےا اور لواحقےن نے وزےراعلیٰ محمدشہبازشرےف زندہ باد ،دیکھو دیکھو کون آیا، شیر آیا، شیرآیا کے نعرے لگائے۔وزیراعلی نے ہسپتال کے اچانک دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قصور کے اس ہسپتال مےں بے پناہ بہتری آئی ہے اور مجھے اس کی بہت خوشی ہے تاہم ابھی مزےد بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ڈپٹی کمشنر قصور نے محنت کے ساتھ اس ہسپتال کو بہتر بناےا ہے،جس پر میں انہیں شاباش دیتا ہوں تاہم ایم ایس کی غیرموجودگی میں ڈی ایم ایس کا ہسپتال میں موجود ہونا ضروری تھا لیکن وہ میرے دورے کے دوران ہسپتال نہیں آئے جس پر انہیں معطل کر دیا گیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ میرے اس اچانک دورے کے دوران جو خامےاں سامنے آئی ہےں، انہےں دور کےا جائے گااور شہبازشرےف معےاری طبی سہولتوںکی فراہمی کی جنگ آخری سانس تک لڑے گااورمیںاس وقت تک چےن سے نہےں بےٹھوں گا جب تک ہسپتالوں مےں صورتحال مےں مکمل بہتری نہےں آجاتی ۔انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت ہر سال ہسپتالوں مےں مستحق مرےضوں کو اربوں روپے کی لاگت سے ادوےات مفت فراہم کررہی ہے اورےہ صوبے کی تارےخ کا پہلا موقع ہے کہ سرکاری ہسپتالوں مےں مرےضوں کو اعلی معےار کی ادوےات دی جارہی ہے،آج پنجاب کے ہسپتالوں میں عام مریض کوبھی وہی دوائی مل رہی ہے جو اشرافیہ کو ملتی ہے،یہ تاریخ کا پہلا موقع ہے کہ اعلی معیار کی ادویات عام آدمی کو مہیا کی گئی ہیں اور یہ اس کا حق تھا جو پنجاب حکومت نے اسے دیاہے اور شہبازشریف عام آدمی کو معیاری علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کرنے تک چین سے نہیں بیٹھے گااور میں آئندہ بھی ہسپتالوں کے اچانک دورے کرتا رہوں گا۔

قصور (محمد عمران سلفی سے)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بغیر پروٹوکول ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال قصور کا اچانک دورہ کےا، وزیراعلیٰ لاہور سے بذریعہ سڑک غیر اعلانیہ طورپر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال قصور پہنچے اور ان کے ہمراہ صرف دو گاڑیاں تھیں۔قصور کی انتظامیہ وزیراعلیٰ کے اچانک دورے سے مکمل طور پر لاعلم تھی جبکہ وزیراعلی نے اپنے ساتھ موجود سٹاف کو بھی اس دورے سے لاعلم رکھا-ڈپٹی کمشنر قصور اور ڈی پی اوقصور کو وزیراعلی نے اپنے دورے کے دوران ہسپتال طلب کیا اور انہیں ضروری ہدایات دیں-وزیراعلی نے دورے کے دوران مریضوں اور ان کے لواحقین سے مفت ادویات کی فراہمی اور علاج معالجے کی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا-مریضوں اور ان کے لواحقین نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی اعلی معیار کی ادویات اور طبی سہولتوں کی بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا جن کی ذاتی دلچسپی کے باعث ہسپتالوں کے حالات میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے- مرےضوں اور ان کے لواحقےن نے وزےراعلیٰ کو اپنے مسائل کے حوالے سے آگاہ کےا ۔مرےضوں اوران کے اہل خانہ نے مسائل کے حل کے لئے فوری احکامات جاری کرنے پر وزےراعلیٰ کو دعائےں دےں اور کہا کہ آپ کی ذاتی توجہ کے باعث ہسپتال میں بہت بہتری آئی ہے ہمیں مفت ادویات بھی مل رہی ہیں او رعلاج معالجہ بھی درست ہورہاہے -اللہ تعالی آپ کو دکھی انسانیت کی خدمت کا ا جر دے اور اس ضمن میں مزید توفیق عطا فرمائے-ایک بزرگ نے وزیراعلی کے سر پرہاتھ رکھ کر ان کو دعائیں دیں اور کہاکہ بیٹا آپ کے دل میں دکھی انسانیت کی تڑپ موجود ہے اورہم سب اس نیک مقصد میں آپ کے ساتھ ہیں-مریضوں کے لواحقین نے وزےراعلیٰ محمدشہبازشرےف زندہ باد ،دیکھو دیکھو کون آیا، شیر آیا، شیرآیا کے نعرے لگائے،

 

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آ باد للیانی(رجسٹرڈ)
0300,7575126/0334

PRESS CLUB MUSTAFABAD LALYANI (REG)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*
*